نئی دہلی 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم پناہ گزینوں کو متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے تحت ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست دیتے ہوئے اپنے مذہبی عقیدوں کا ثبوت فراہم کرنا پڑے گا۔ عہدیداروں نے آج کہاکہ ہندو، سکھ، عیسائی، بودھ، جین یا پارسی مذہب سے تعلق رکھنے والے درخواست گذاروں کو دستاویزات پیش کرتے ہوئے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ 31 ڈسمبر 2014 ء کو یا اُس سے قبل ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہاکہ مرکزی حکومت ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست دینے والوں کو ممکنہ طور پر 3 ماہ کا وقت ہی دے گی۔