واشنگٹن۔25 جنوری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف جاری احتجاج کے درمیان امریکہ کے ایک اہم سفارتی عہدیداروں نے قانون کے تحت سب کے یکساں و مساویانہ تحفظ کی اہمیت پر زور دیا ۔ امریکہ کی کارگذار مددگار معتمد خارجہ برائے وسطی و جنوبی ایشیاء ایلائیس ویلس نے جو نئی دہلی میں رائیسینا مذاکرات میں حصہ لینے کے علاوہ اس علاقہ کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد واپس پہونچی ہیں ، جمعہ کو کہا کہ ان کے دورہ نے شہریت کے نئے قانون کے بارے میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بہت کچھ دیکھنے اور سمجھنے کا موقع فراہم ہوا ہے ۔ ایلائینس نے کہاکہ ’’اس قانون کے تحت ہم سب کو مساویانہ تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے‘‘ ۔