سی اے اے کے تعلق سے مسلمانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں: جنوبی ہند سوپر اسٹار رجنی کانت

,

   

چینائی: ساؤتھ سوپر اسٹار رجنی کانت نے آج سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے قانون سے مسلمانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ رجنی کانت آج اپنی رہائش گاہ پوئس گارڈن واقع چینائی میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اس نئے قانون کے ذریعہ سے عوام میں پریشانیاں پیدا کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قانون سے کسی مسلمان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس قانون کے ذریعہ سے ملک کے کسی مسلمان کو کوئی پریشان ہوتی ہے تو وہ سب سے پہلے آواز اٹھائیں گے۔ جنوبی ہند کے سوپر اسٹار نے بتایا کہ اس قانون کے ذریعہ سے مسلمانوں کو دھمکی نہیں دی جارہی ہے۔

سیاسی پارٹیاں سی اے اے کے ذریعہ خوف وہراس کا ماحول پیدا کررہی ہے۔ یہ زمین مسلمانوں کا مادر وطن ہے، وہ یہیں پیدا ہوئے ہیں اور یہیں مریں گے۔ کیسے کوئی کسی کو ملک سے باہر کرسکتا ہے؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو میں سب سے پہلے آواز اٹھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، طلبہ کو چاہئے کہ وہ احتجاج سے قبل اس قانون پر اچھی طرح جانچ کرلیں۔ سیاسی جماعتیں اپنے فائدے کیلئے تمہیں استعمال کررہی ہیں۔