٭ آئی آئی ٹی مدراس میں زیر تعلیم جرمنی کے ایک طالب علم جیکب لنڈینتھل کو مبینہ طور پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے پر ہندوستان سے باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے ۔ لینڈینتھل نے بتایا کہ محکمہ امیگریشن کی جانب سے اس کی رہائش کے پرمٹ سے متعلق مسئلہ پر بات چیت کیلئے طلب کیا گیا ۔ اس موقع پر احتجاج میں اس کے حصہ لینے سے متعلق پوچھا گیا اور آخر میںانہوں نے بتایا کہ اسٹوڈنٹ ویزا کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں ہندوستان چھوڑنا پڑے گا ۔