سی اے اے کے خلاف اردویونیورسٹی اور حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے طلبہ کا مشترکہ احتجاج

   

حیدرآباد ۔ 22 فروری (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی طلبہ یونین اور یونیورسٹی آف حیدرآباد کوارڈی نیشن کمیٹی نے شہریت ترمیمی قانون،این سی آر اور این پی آر کے خلاف کل شب مشترکہ احتجاج کیا۔یہ احتجاج اردو یونیورسٹی میں کیاگیا۔یونیورسٹی آف حیدرآباد کے طلبہ نے گچی باولی کے قریب واقع ٹیلی کام نگرسے اردو یونیورسٹی کیمپس تک ریلی نکالی۔یہ ریلی یونیورسٹی کے باب العلم تک پہنچی جہاں مظاہرہ کیاگیا۔سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کی منسوخی کے علاوہ طلبہ نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر این پی آر کے عمل کو روک دے ۔اس موقع پر دونوں یونیورسٹیوں کے کئی طلبہ نے خطاب کیا۔