٭ کیرالا کے گورنر عارف محمد خاں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد کی منظوری کی کوئی قانونی یا دستوری اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ریاستی حکومت کا کوئی رول نہیں ہے کیونکہ یہ مرکزی حکومت کے تحت ہے۔ شہریت کامعاملہ مرکزی حکومت کے تحت ہوتا ہے۔ ریاستی حکومتوں کا اس میں کوئی رول نہیں ہے تو پھر یہ لوگ اس کے خلاف کیوں احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ کیرالا کیلئے مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ریاست پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا چونکہ کیرالا میں کوئی بھی غیر قانونی بیرونی افراد نہیں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کنور میں منعقدہ انڈین ہسٹری کانفرنس پر بھی تنقید کی، جس میں احتجاجیوں نے سی اے اے سے متعلق ان کے ریما رک کے خلاف احتجاج کیا ۔ کیرالا اسمبلی میں منگل کو سی اے اے کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔ کیرالا ملک کی پہلی ایسی ریاست ہے جس نے یہ قرار داد منظور کی ہے۔