سی اے اے کے خلاف ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی مسلم فرنٹ کی کل بھوک ہڑتال

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شہریت ترمیمی قانون ، این آر سی اور این پی آر نے سارے ملک میں بے چینی کی کیفیت پیدا کردی ہے اور اس کے خلاف مسلمان ، دلت ، قبائلی سب کے سب سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں ۔ خواتین بھی سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں ۔ ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، مسلم فرنٹ بھی شہریوں سے ان کی شہریت کے بارے میں سوالات کیے جانے شہریت ثابت کرنے سے متعلق مودی حکومت کے اقدام کی مخالفت کررہی ہے ۔ فرنٹ مذہبی خطوط پر شہریت دیئے جانے یا شہریت ختم کیے جانے کی شدت سے مخالفت کرتی ہے ۔ چنانچہ اب ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، مسلم فرنٹ نے 19 جنوری اتوار صبح 11 بجے دن دھرنا چوک اندرا پارک پر بھوک ہڑتال منظم کررہی ہے ۔ جس میں فرنٹ کے کنوینر محمد ثنا اللہ خاں اور فرنٹ کے 100 ارکان حصہ لیں گے ۔۔