سی اے اے کے مخالفین ‘ ہندوستان کے دشمن :بی جے پی ایم پی

   

حیدرآباد 16 جنوری ( پی ٹی آئی ) شہریت ترمیمی قانون پر اندیشوں کو دور کرنے کی کوشش کے دوران بی جے پی لیڈر مہیش شرما نے آج کہا کہ اس قانون کے ذریعہ دیگر ممالک میں مذہبی عتاب کا شکار رہنے والے ہندووں کو ہندوستان کی شہریت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں وہ ملک کے دشمن ہیں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کا مقصد تین اسلامی ممالک کے ہندووں کو شہریت دینا ہے ۔ ان لوگوں کو اپنے ملکوں میں امتیازی سلوک کا سامنا تھا اور یہ لوگ ہندوستان میں غیر قانونی تارکین وطن کے طور پر مقیم تھے ۔