سی اے اے کے مخالف پنجاب بی جے پی کے مسلم قائد سے مقامی ہندو لیڈر کی بدکلامی

   

Ferty9 Clinic

٭ جالندھر : بی جے پی کے اقلیتی شعبہ کی جنرل سکریٹری شائنا پروین نے
CAA
کو غیر دستوری قانون قرار دیتے ہوئے اس سے سبکدوشی کا مشورہ دیا تھا۔ مقامی ہندو بی جے پی لیڈر نے اس کے ساتھ بدکلامی کی اور اقلیتی شعبہ کی پروین نے پولیس میں شکایت درج کروادی کہ وہ بے بس تھی کیونکہ وہ تنہا تھی اور بدگوئی کرنے والا موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ پولیس اسٹیشن ڈیویژن 3 کے ایس ایچ او دشمندر سنگھ کے بموجب ملزم کے تحریری معافی نامہ اور دونوں فریقین کے درمیان سمجھوتے کے بعد اس نے اس معاملہ کو مزید طول نہیں دیا اور شائنہ پروین نے اپنی شکایت سے دستبرداری اختیار کرلی۔