سی اے پی ایف کی دو کمپنیاں فوری طور پر تریپورہ بھیجیں، میڈیا کوریج کی اجازت دیں’، سپریم کورٹ نے دی ہدایت

   

نئی دہلی: تریپورہ میں بلدیاتی انتخابات کے چلتے عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی دو کمپنیاں جلد از جلد تریپورہ بھیجیں۔ عدالت نے مرکزی وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں سی سی ٹی وی کی عدم موجودگی میں انتخابات کی بلا روک ٹوک کوریج کی اجازت دیں۔ عدالت نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن اور حکام اس حکم پر عمل کریں گے۔