سی اے کے تمام امتحانات ملتوی

   

نئی دہلی 9 نو مبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا ( آئی سی اے آئی ) نے جمعہ کے روز ہونے والے چارٹرڈ کاؤنٹنٹس(سی اے ) کے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ۔ آئی سی اے آئی نے اپنی آفشیل ویب سائٹ پر جاری ایک نوٹس میں بتایا کہ 09 نومبر کو ہونے والے سی اے کی تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں ۔ ابھی تک کسی نئی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ نوٹس کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں اسکولوں اور کالجوں کے بند ہونے کی خبر کے پیش نظر آئی سی اے آئی کے 09 نومبر، 2019 کو ہونے والے تمام امتحانات فاؤنڈیشن پیپر 01، فائنل پیپر 05، آئی آر ایم 01، آئی این ٹی ٹی اے ٹی اور ڈی آئی ایس اے ای ٹی پیپر ملتوی کیا جاتا ہے ۔