سیاسی قائدین اور مختلف کمپنیوں کے ذمہ داروں کی طلبی
حیدرآباد۔/19 اگسٹ، ( سیاست نیوز) سی بی آئی کی خصوصی عدالت اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کورٹ نے چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی اور دیگر 21 افراد کو 22 ستمبر حاضر عدالت ہونے کیلئے سمن جاری کیا ہے۔ وانپک کیس میں عدالتوں نے یہ احکامات جاری کئے۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن راجیہ سبھا وجئے سائی ریڈی، سابق وزیر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ ایم وینکٹ رمنا، صنعت کار نما گڈہ پرساد، رکن اسمبلی دھرمنا پرساد راؤ کو سمن جاری کیا گیا ہے۔ دھرمنا پرساد راؤ اسکام کے وقت کانگریس حکومت میں وزیر عمارات و شوارع تھے۔ عدالت نے جگتی پبلکیشنز لمیٹیڈ، بھارتی سمنٹ کارپوریشن اور بعض دیگر کمپنیوں کو بھی نوٹس جاری کی ہے۔ نظام پٹنم اور وڈراریو پورٹس میں بے قاعدگیوں اور انڈسٹریل کاریڈار کی تعمیر میں دھاندلیوں جیسے الزامات کی جانچ کی جارہی ہے۔ سی بی آئی نے 177 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کیا ہے جس میں وانپک پراجکٹ میں پرکاشم اور گنٹور اضلاع میں دھاندلیوں کی نشاندہی کی گئی۔R