حیدرآباد۔16 ۔ستمبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کے باغی رکن پارلیمنٹ رگھورام کرشنم راجو نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا اعلان کیا۔ غیر محسوب اثاثہ جات مقدمہ میں جگن موہن ریڈی کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے رگھورام کرشنم راجو نے درخواست دائر کی تھی جسے سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے مسترد کردیا۔ انہوں نے مقدمہ کو سی بی آئی کے بجائے کسی اور عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جو مسترد کردی گئی ۔ سی بی آئی عدالت کے فیصلہ کے بعد رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ ہائی کورٹ میں دوبارہ اپیل کریں گے۔ اگر ہائی کورٹ سے راحت نہ ملنے پر وہ سپریم کورٹ رجوع ہونگے۔ R