سی بی آئی مقدمہ کو کالعدم قرار دینے آئی اے ایس عہدیدار کی درخواست مسترد

   

حیدرآباد۔/20 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے آندھرا پردیش کی اسپیشل چیف سکریٹری وائی سری لکشمی کی درخواست کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے اوبلا پورم مائننگ کیس میں سی بی آئی کی جانب سے ان کے خلاف دائر کردہ مقدمہ کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ وہ مقدمہ کو کالعدم قرار دینے کے لئے تحقیقات کی مجاز نہیں ہے۔ ملزم کو ٹرائیل کے موقع پر اپنی بے گناہی ثابت کرنی چاہیئے۔ سری لکشمی نے سی بی آئی کی کارروائی سے ذہنی تناؤ کے نتیجہ میں معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست گذار نے کہا کہ انہوں نے 2006 اور 2009 کے درمیان اے پی مائنس ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ گالی جناردھن ریڈی کو 100 ہیکٹر اراضی پر اننت پور میں مائننگ لیز الاٹ کی گئی اور کمپنی نے غیر قانونی طریقہ سے کانکنی کی ہے۔ سی بی آئی کے مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ غیر مجاز کانکنی کو جائز قرار دینے کیلئے یہ لیز دی گئی۔ جسٹس کے لکشمن نے سی بی آئی اور سری لکشمی کے وکیل کے دلائل کی سماعت کی اور کہا کہ انہیں ٹرائیل کورٹ کے روبرو اپنے مقدمہ کی پیروی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے سری لکشمی کی اس دلیل کو مسترد کردیا کہ مائننگ لائسنس کی اجرائی مرکزی حکومت کے تحت ہے لہذا ان کا کوئی رول نہیں ہے۔ر
عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائیل کورٹ سے رجوع ہونے کی ہدایت دی ہے کہ اس معاملہ میں ٹرائیل کورٹ سے رجوع ہوں۔ر