نئی دہلی : آئی پی ایس آفیسرس ودیا جینت کلکرنی، گھنشام اپادھیائے اور نول بجاج کا سی بی آئی کو آج تبادلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مرکزی وزارت پرسونل کے تحت کابینہ کی تقررات کمیٹی نے ودیاکلکرنی (ٹاملناڈو کیڈر، 1998ء بیاچ) ، اپادھیائے (اوڈیشہ کیڈر ، 1999ء بیاچ) اور بجاج (مہاراشٹرا کیڈر، 1995ء بیاچ) کی پوسٹنگ کو منظوری دی ہے۔ انہیں ڈپوٹیشن کی اساس پر جائزہ لینے کی تاریخ یا احکام ثانی تک پانچ سالہ میعاد کیلئے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ حال ہی میں سی بی آئی ، ای ڈی ڈائرکٹرس کو توسیع دی جاچکی ہے۔
