امراوتی: سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اتوار کے روز وائی ایس آر سی پی ایم پی وائی ایس اویناش ریڈی کے والد وائی ایس بھاسکر ریڈی اور آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے چچا کو سابق ایم پی وویکانند ریڈی کے قتل کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔وائی ایس بھاسکر ریڈی کے خلاف دفعہ 120 (بی) (سازش)، 302 (قتل)، 201 (ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔آندھرا پردیش کے آنجہانی وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرا ریڈی کے بھائی وویکانند اور جگن ریڈی کے چچا، ریاستی اسمبلی کے انتخابات سے چند ہفتے قبل، 15 مارچ 2019 کی رات کو پلیوینڈولا میں رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔ابتدائی طور پر اس کیس کی تحقیقات ریاستی جرائم کے تفتیشی محکمہ کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے کی تھی، لیکن جولائی 2020 میں اسے سی بی آئی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔