سی بی آئی نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی

   

نئی دہلی: ایکسائز پالیسی معاملے میں پیر کو سی بی آئی نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، سی بی آئی کی جانب سے سسودیا کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔ پوچھ گچھ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے منیش سسودیا نے کہا کہ آج میں سی بی آئی گیا اور دیکھا کہ وہاں گھوٹالے کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ سارا کیس جعلی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ کیس فرضی ہے اور آج سی بی آئی میں 9 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے دوران میں سمجھ گیا کہ پورا کیس کس طرح فرضی ہے۔