سی بی آئی نے رشوت معاملے میں این ایچ اے آئی افسر سمیت پانچ لوگوں کو گرفتار کیا

   

بھوپال: سی بی آئی نے آج نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا بنگلور کے علاقائی افسر سمیت پانچ لوگوں کو رشوت ستانی کے ایک معاملے میں گرفتار کرنے کے بعد شروع ہوئی جانچ میں اب تک تقریبا چار کروڑ روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے ۔ سرکاری اطلاع کے مطابق تقریباً 20 لاکھ روپے کی مبینہ رشوت کے معاملے میں گرفتار ہونے والوں میں ایک نجی کمپنی کے جنرل منیجر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔ بھوپال کے علاوہ نئی دہلی، بنگلور، کوچین اور گڑگاؤں میں اس معاملے میں ملزمین کے ٹھکانوں کی تلاشی جاری ہے۔ اس پورے آپریشن میں اب تک تقریباً 4 کروڑ روپے کی نقد رقم برآمد ہوئی ہے ۔ تمام ملزموں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ معاملے کی تفصیلات کا ابھی انتظار ہے ۔