سی بی آئی نے 3 سے زائد ریاستوں پر مارے چھاپے،چھ لیفٹیننٹ کرنل سمیت کئی افسران کے خلاف مقدمہ درج

,

   

Ferty9 Clinic

سی بی آئی نے فوج کی بھرتی گھوٹالہ کیس میں چھ لیفٹیننٹ کرنلوں کے علاوہ کئی دیگر افسران اور انکے کنبہ کے بہت سے دوسرے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں سی بی آئی نے3 سے زائد ریاستوں پر چھاپہ مارا ہے سی بی آئی نے بدعنوانی کی روک تھام کے قانون اور فوجداری سازش کے تحت مقدمہ درج کیا۔لیفٹیننٹ کرنل میجر جیسے عہدے کے افسران بھی آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے سی بی آئی کو دی گئی شکایت میں شامل ہیں۔ابھی بھی ایک درجن سے زائد مقامات پر تفتیشی ایجنسی کے چھاپے جاری ہیںسی بی آئی نے سروس سلیکشن بورڈ مراکز کے ذریعہ فوج میں افسران کی بھرتی میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں لیفٹیننٹ کرنل کے 6 افسران اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔افسران نے پیر کو بتایا کہ آرمی ایئر ڈیفنس کور کا ایم سی ایس این اے بھگوان بھرتی گینگ کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ہے اور اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سی بی آئی نے بریگیڈیئر وی کے پروہت کی شکایت پر کارروائی کی ہے۔شکایت میں یہ الزام لگایا گیا کہ 28 فروری 2021 کو اطلاع ملی تھی کہ نئی دہلی کے بیس اسپتال میں عارضی طور پر مسترد ہونے والے امیدواروں کا جائزہ لینے کے لئے حاضر سروس اہلکار طبی معائنے میں کامیاب ہونے کے لئے رشوت لینے میں ملوث ہیں۔