سی بی آئی کلدیپ سینگر سزا معطلی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔27؍؛سمبر ( ایجنسیز )سی بی آئی نے اناؤ عصمت ریزی معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ سی بی آئی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ سزا معطل کرنے اور ضمانت دینے کے ہائی کورٹ کے حکم پر دوبارہ غور کیا جائے۔کلدیپ سنگھ سینگر کو دسمبر 2019 میں عمر قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس نے جنوری 2020 میں دہلی ہائی کورٹ میں اس فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔ اس کے بعد مارچ 2022 میں سزا معطل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس درخواست کی سی بی آئی اور متاثرہ کی نمائندگی کرنے والے وکلاء نے سخت مخالفت کی تھی۔تمام دلائل سننے کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے 23 دسمبر 2025 کو سینگر کی سزا کو اپیل کے نمٹانے تک معطل کر دیا اور انہیں کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت دی۔ تاہم سینگر فوری طور پر جیل سے باہر نہیں آسکیں گے کیونکہ وہ ایک اور سی بی آئی کیس میں قتل کے الزام میں دس سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سی بی آئی نے 26 دسمبر کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔26 دسمبر کو اناؤ عصمت دری کی متاثرہ نے کہا کہ وہ کلدیپ سینگر کی عمر قید کی سزا کو معطل کرنے کے فیصلے سے خوفزدہ نہیں ہوں گی اور اس کیس میں انصاف کو یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ پر پورا بھروسہ رکھتی ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ سینگر کی ضمانت نے اس کے خاندان کی حفاظت اور معاش کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اس نے کہا کہ اس حکم نے مجھے اور مجھ جیسی بہت سی خواتین کو قید کر دیا ہے۔ اس سے میرے خاندان کو خطرہ ہے۔ میرے شوہر کی نوکری ختم ہو گئی ہے۔ اب ہمیں کیا کرنا چاہیے؟متاثرہ خاتون نے اس کیس میں قانونی جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوف سے گھبرانے والی نہیں ہے۔

اناؤ عصمت ریزی متاثرہ کو انصاف دلانے کانگریس کا عزم
نئی دہلی۔ 27 ڈسمبر ( ایجنسیز )اترپردیش کے سرخیوں میں رہے اناؤ عصمت ریزی معاملے میں مجرم بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو دی گئی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی ہر حال میں متاثرہ کے ساتھ کھڑی ہے جب تک متاثرہ کو انصاف نہیں مل جاتا، کانگریس خاموش نہیں بیٹھے گی اور اس کی جدوجہد جاری رہے گی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ ملک کا ہر شہری متاثرہ کیلئے انصاف چاہتا ہے۔ اگر ایسا لگتا ہے کہ یہ عمل ناانصافی کی طرف بڑھ رہا ہے تو میرا ماننا ہے کہ اس سے نہ صرف پورے ملک بلکہ پوری دنیا میں بہت برا پیغام جاتا ہے۔کانگریس خواتین ونگ کی قومی صدر الکا لامبا نے اناؤ عصمت ریزی معاملے میں سی بی آئی کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں سی بی آئی کا رول دیکھتے ہیں تو یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہمیں جانچ ایجنسی پر بھروسہ کرنا چاہئے یا نہیں، کیونکہ کلدیپ سینگر کو ضمانت ملنا سی بی آئی کی طرف سے معاملے میں کمزوری سے لڑنا ایک وجہ ہے۔الکا لامبا نے کہا کہ متاثرہ کھل کر سی بی آئی اور ہائی کورٹ کے دو ججوں پر سوال کھڑے کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کی اس لڑائی میں کانگریس متاثرہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔کانگریس کے ترجمان سریندر راجپوت نے کہا کہ خواہ کلدیپ سینگر ہو یاکوئی دیگر ملزم، کانگریس پارٹی متاثرہ کو انصاف دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ سریندر راجپوت کے مطابق لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ پارٹی متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کو یقینی بنانے کیلئے قانونی مدد اورحمایت دونوں فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں دہلی ہائی کورٹ نے 2017 کے اناؤ عصمت دری کیس میں مجرم سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو ضمانت دے دی ہے۔ ہائی کورٹ نے بی جے پی لیڈر سینگر کی عمر قید کی سزا پر بھی روک لگا دی۔ اس کے بعد کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے متاثرہ کی حمایت کرتے ہوئے کلدیپ سینگر کی ضمانت کی مخالفت شروع کی اور متاثرہ کو انصاف دلانے کا عزم ظاہر کیا۔