نئی دہلی: دہلی کی عدالت میں ہفتہ کو عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلی منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سماعت ہوئی ۔ اس سے پہلے سی بی آئی کے ہیڈکوارٹر کے باہر اے اے پی کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی ۔ دہلی پولیس ، ریپڈ ایکشن فورس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو احتیاط کے طور پر سی بی آئی صدر دفتر کے باہر پہلے ہی تعینات کردیا گیا تھا ۔ دہلی کے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے وابستہ بدعنوانی کے معاملات میں گرفتار منیش سسودیا نے کل ہی دہلی کی راوز ایوینیو کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ کورٹ نے منیش سسودیا کی سی بی آئی ریمانڈ کو چھ مارچ تک بڑھا دیا ہے ۔ سسودیا کی ضمانت کی عرضی پر دس مارچ کو سماعت ہوگی ۔