نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے کل سی بی آئی نے شراب پالیسی معاملے میں پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ پورے احترام کے ساتھ سی بی آئی نے مجھ سے سوالات پوچھے۔ میں نے ان کے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات دیئے۔مبینہ شراب گھوٹالہ جھوٹ ہے۔ عام آدمی پارٹی ایک کٹر ایماندار پارٹی ہے۔ ہم مر جائیں گے لیکن کرپشن نہیں کریں گے۔ 30 سالوں میں بی جے پی نے گجرات میں ایک اچھا اسکول نہیں بنایا۔ لوگوں نے دیکھا کہ جو کام 75 سال میں ملک میں نہیں ہوا وہ پچھلے دنوں دہلی میں ہو گیا ہے۔ وہ عام آدمی پارٹی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔