حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( سی بی آئی ) نے جمعہ کو کسٹمز اور سنٹرل ایکسائز کے دو انسپکٹرز اور شمس آباد ایرپورٹ کے کسٹمرز ڈیوٹی کملیش کاونٹر پر تعینات ایک بینک ملازم سمیت تین افراد کے خلاف رشوت کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ سی بی آئی حکام کے مطابق جدہ سے حیدرآباد آنے والے مسافر نے الزام لگایا تھا کہ کسٹم ڈپارٹمنٹ ، شمس آباد ایرپورٹ کے کاونٹر پر کام کرنے والے کسٹم اہلکاروں نے اکٹوبر 2024 میں کسٹم کلینرنس کے لیے پچاس ہزار روپئے رشوت طلب کرتے ہوئے ان کے پاس سے رقم قبول کرلی تھی ۔ اس کے بعد سی بی آئی نے حیدرآباد ، مظفر پور ( بہار ) اور مانا ( پنجاب ) میں پانچ مقامات پر بھی تلاشی لی جس کے نتیجہ میں 4.76 لاکھ روپئے نقد رقم اور مجرمانہ دستاویزات برآمد ہوئے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔۔ ش