نئی دہلی، 25 اکتوبر (یو این آئی) کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے مقصد سے نئے اصلاحاتی اقدام کے تحت، سنٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکس اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) نے کسٹم ڈیوٹی اور مختلف چنگیوں سے چھوٹ سے متعلق 31 الگ الگ نوٹیفکیشن کو ایک نوٹیفکیشن میں یکجا کر دیا ہے ۔ ان میں پولیو مائیلائٹس ویکسین اور مونوکمپوننٹ انسولین کی تیاری میں استعمال ہونے والی بلک دوائیوں پر صفر کسٹم ڈیوٹی کا التزام اور ایئر انڈیا انجینئرنگ سروسز لمیٹڈ کی طرف سے ایئر انڈیا کے طیاروں پر ڈیوٹی چھوٹ فراہم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن شامل ہیں۔