سی بی آئی بمقابلہ سی بی آئی کیس کا آج فیصلہ

   

نئی دہلی 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی جانب سے طے ہے کہ منگل کو سی بی آئی ڈائرکٹر الوک کمار ورما کی اُنھیں اُن کے اختیارات سے محروم کرتے ہوئے رخصت پر بھیج دینے سے متعلق مرکز کے فیصلے کے خلاف دائر عرضی پر فیصلہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی بنچ سنائے گی۔ مرکز نے ورما اور سی بی آئی اسپیشل ڈائرکٹر راکیش استھانہ کے خلاف یہ فیصلہ اُس وقت کیا تھا جب دونوں اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان چپقلش اور رسہ کشائی منظر عام پر آگئی اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کرپشن کے الزام عائد کئے تھے۔