سی بی آئی نے کرپشن پر 5 فوجی عہدیداروں کو بک کیا

   

نئی دہلی۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے فوج کے پانچ عہدیداروں بشمول ایک کرنل کو آسام اور اروناچل پردیش میں متعین ٹروپس کے لیے راشنس سربراہ کرنے والے ایک سپلائرس سے مبینہ طور پر 18 لاکھ روپئے رشوت حاصل کرنے پر بک کیا ہے۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔ حال میں یہ دوسرا کیس ہے جس میں سنٹرل بیورو انوسٹگیشن نے کرپشن کے لیے فوجی عہدیداروں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا ہے۔ یہ کارروائی فوج کی جانب سے ایک شکایت پر کی گئی۔