سی بی آئی کی ایف آئی آر میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نمبر 1 ملزم، کل 16 لوگوں کے نام

   

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد اب سی بی آئی کی طرف سے درج ایف آئی آر کی جانکاری بھی سامنے آئی ہے۔ اس ایف آئی آر میں پہلے نمبر پر ملزم نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد آئی اے ایس آرو گوپی کرشن کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کل 16 افراد کے ساتھ ہی ایک کمپنی کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔