سی بی آئی کی جانب سے چٹ فنڈ معاملت میں کلکتہ پولیس چیف سے پوچھ گچھ

   

شیلانگ۔13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکام کے مطابق آج پانچویں دن بھی سی بی آئی کی جانب سے کلکتہ پولیس چیف راجیو کمار سے چٹ فنڈ معاملت میں پوچھ گچھ کی گئی۔ آج وہ دوبارہ صبح ساڑھے نو بجے سی بی آئی آفس پہنچے تھے ان کے ساتھ دو سینئر آئی پی ایس آفیسرز اور ان کے کونسل بسواجیت دیپ بھی موجود تھے۔
گزشتہ چار دنوں سے کلکتہ پولیس آفیسر کمار نے تقریباً 30 گھنٹے سی بی آئی پوچھ تاچ کی۔