نئی دہلی ۔ /8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے دسویں اور بارہویں جماعت کے سرکاری امتحانات جن کو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب ملتوی کردیا گیا تھا ، اب یکم تا /15 جولائی منعقد کئے جائیں گے ۔ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل رمیش کوکھریال نے آج یہ اعلان کیا اور بتایا کہ اسٹوڈنٹس زیرالتواء امتحانات کا شیڈول جاننے بے صبری سے منظر تھے ۔ اس کا اب تصفیہ ہوچکا ہے ۔ تفصیلی شیڈول بھی جاری کیا جارہا ہے ۔
