سی بی ایس ای دسویں ، بارہویں کے بقیہ امتحانات منسوخ کرنے پر غور کرے : عدالت

   

نئی دہلی ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)سے کہا ہے کہ وہ 10 ویں اور بارہویں کے باقی امتحانات کو منسوخ کرنے اور داخلی تشخیص کی بنیاد پر امتحان کا نتیجہ جاری کرنے کی اپیل پر غور کرے ۔ آج جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی میں سہ رکنی بنچ نے سی بی ایس ای سے اس پر غور کرنے اور منگل تک اسے مطلع کرنے کو کہا۔