سی بی ایس ای نتائج ‘ تلنگانہ طلبا کا 99.99 فیصد کامیابی کا تناسب

   

حیدرآباد۔ سی بی ایس ای دسویں جماعت کے نتائج میں تلنگانہ کے طلبا نے 99.99 فیصد کامیابی کا تناسب حاصل کیا ہے ۔ جملہ 31,607 طلبا نے امتحانات کیلئے رجسٹر کروایا تھا ان میں 17,503 لڑکے اور 14,104 لڑکیاں تھیں۔ ان میں جملہ 31,605 طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ ایک لڑکا اور ایک لڑکی ناکام رہے ہیں۔ اس طرح ریاست کے طلبا کا کامیابی کا تناسب 99.99 فیصد رہا ہے ۔ آرمی پبلک اسکول بلارم میں 100 فیصد کامیابی کا تناسب رہا ہے ۔ شریاس آنند نے 97.2 فیصد اور آستھا شکلا نے 97.2 فیصد جبکہ مسکان نے 97.2 فیصد نشانات حاصل کئے ہیں۔ اسی طرح دہلی پبلک اسکول ناچارم کا کامیابی کا تناسب بھی 100 فیصد رہا ہے ۔ یہاں دو طلبا نے 99.6 فیصد نشانات حاصل کئے ہیں۔ سی بی ایس ای دسویں جماعت کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ جو طلبا اپنے نشانات سے مطمئن نہیں ہیں وہ حالات بہتر ہونے پر امتحان تحریر کرسکتے ہیں۔