نئی دہلی : حکومت نے کئی ہفتوں کی غیریقینی کیفیت کو آج ختم کرتے ہوئے سی بی ایس ای 12 ویں جماعت کے سرکاری امتحانات ملک میں جاریہ کوویڈ صورتحال کے سبب منسوخ کردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کیا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اسٹوڈنٹس کے مفاد میں اور والدین و ٹیچرس میں بے چینی کو دیکھتے ہوئے امتحانات منسوخ کئے گئے ہیں۔