سی رادھا کرشنا راؤ کو اسٹاٹسٹکس میں نوبل انعام

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل (سیاست نیوز) سی رادھا کرشنا راؤ کو 102 سال کی عمر میں اسٹاٹسٹکس یعنی اعداد و شمار میں نوبل انعام سے نوازا گیا ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بیٹی اور اس کے بچوں کے ساتھ رہنے کیلئے امریکہ چلے گئے اور یونیورسٹی آف پٹسبرگ میں پروفیسر آف اسٹاٹسٹکس کے عہدہ پر فائز ہوئے جبکہ 70 سال کی عمر میں یونیورسٹی آف پینسلوانیامیں ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ بنائے گئے ۔ 75 سال کی عمر میں انہیں امریکی شہریت حاصل ہوگئی جبکہ 82 سال کی عمر میں نیشنل میڈل فار سائنس دیا گیا جو وہائیٹ ہاوز کا اعزاز ہے۔1968 ء میں انہیں حکومت ہند نے پدمابھوشن اور 2001 ء میں پدما ویببھوشن سے نوازا گیا۔