حیدرآباد 5 جولائی (سیاست نیوز) آندھراپردیش قانون ساز کونسل کیلئے تلگودیشم قائدین سی رامچندریا اور پی ہری پرساد کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ ایم ایل اے کوٹہ کی 2 مخلوعہ نشستوں کیلئے ضمنی چناؤ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت صرف 2 پرچہ جات نامزدگی داخل کئے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر نے دونوں کے متفقہ انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل سی رامچندریا اور شیخ محمد اقبال نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے کر تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ شیخ محمد اقبال نے کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دیا جبکہ سی رامچندریا کو صدرنشین کونسل نے نااہل قرار دیا۔ مخلوعہ نشستوں پر تلگودیشم پارٹی نے سی رامچندریا کو دوبارہ امیدوار بنایا جبکہ دوسری نشست پر ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان کے پولٹیکل سکریٹری پی ہری پرساد کو امیدوار بنایا گیا۔ دونوں متفقہ طور پر منتخب قرار دیئے گئے۔ 1