بیجنگ : فلپائن کے چار بحری جہاز اتوار کو چین کے حکام کی اجازت کے بغیر بحیرہ جنوبی چین میں متنازعہ نانشا جزائر (اسپراٹلی جزائر) کے پانیوں میں داخل ہو گئے جس کی وجہ سے چینی جہاز سے تصادم ہو گیا۔چائنا کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے یہ اطلاع دی۔ سی سی جی نے ایک بیان میں کہاکہ “22 اکتوبر کو فلپائن نے چین کی طرف سے بار بار کی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے چینی نانشا جزائر میں رینائی ریف کے قریب پانیوں میں دو ٹرانسپورٹ بحری جہازوں اور کوسٹ گارڈ کے دو جہازوں کو غیرقانونی حملے کے لئے بھیجا۔بیان کے مطابق فلپائنی بحری جہاز ‘غیر محفوظ طریقے ‘ سے ایک چینی جہاز کے قریب پہنچا جس کے نتیجے میں ایک معمولی تصادم ہوا۔ سی سی جی نے کہاکہ “اس واقعے کی ذمہ داری مکمل طور پر فلپائن پر عائد ہوتی ہے ۔سی سی جی نے کہا کہ وہ ‘قانون کے مطابق چین کے دائرہ اختیار کے تحت’پانیوں میں سرگرمیاں جاری رکھے گا۔