سی سی ٹی وی کیمرہ کی چوری کی انوکھی واردات

   

حیدرآباد 19ستمبر(یواین آئی) عموما چور، رقم، سونا اور زیورات کی چوری کرتے ہیں تاہم ضلع نلگنڈہ میں چور نے سی سی ٹی وی کیمرہ کی چوری کرلی۔ چوری کی یہ انوکھی واردات ضلع کی سری نگر کالونی میں پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق رات دیرگئے چورنے کالونی میں لگائے گئے سی سی کیمروں میں سے ایک کیمرہ کی چوری کرلی۔ چوری کی یہ واردات کالونی میں رہنے والوں کیلئے حیران کن تھی۔ اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی گئی۔ پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر ایک معاملہ درج کرلیا اور اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ چور وہاں کیسے پہنچا اور سی سی ٹی وی کیمرہ کی چوری کا مقصد کیا تھا۔