سی سی کیمرے ، ملزمین کی شناخت میں مددگار

   

نارائن پیٹ میں منعقدہ تقریب سے ضلع ایس پی یوگیش گپتا ، کانگریس قائد شیو کمار کا خطاب
نارائن پیٹ 19/ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سی سی کیمرے جرائم پر قابو پانے اور ملزمان کی شناخت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،لوگ اپنی ذاتی حفاظت کے لیے بھی اپنے گھروں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں ،ان خیالات کا اظہارضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم نے نارائن پیٹ رورل پولس اسٹیشن میں مختلف مقامات پر سی سی کیمروں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ، یہ کیمرے سابق صدر ضلع کانگریس مسٹر کے شیو کمار ریڈی نے ضلع پولس کو عطیہ دیا ہے ، پیٹ رورل پولیس اسٹیشن حدود کے تحت مختلف دیہاتوں میں 8 لاکھ روپے کی لاگت سے جاجا پور موضع میں 26 سی سی ٹی وی کیمرے،رورل پولس تھانے میں03کولم پلی گاؤں میں011 سی سی ٹی وی کیمرے،چنہ جٹ رم موضع میں05 سی سی ٹی وی کیمرے،اپریڈی پلی موضع میں06 سی سی کیمروں، کل 51 سی سی کیمروں کا آج نارائن پیٹ رورل پولیس اسٹیشن میں افتتاح کیا گیا، ضلع ایس پی سری یوگیش گوتم تلنگانہ ریاستی کانگریس قائدین کمبھم شیوکمار ریڈی، مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین سداشیوا ریڈی، اور متعلقہ مواضعات کے بزرگوں نے بھی مخاطب کیا ، ضلع ایس پی نے لوگوں سے ضلع بھر کے تمام دیہاتوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ دیہات میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے گاؤں میں آنے والے کسی بھی نئے لوگوں کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی، اور اگر گاؤں میں کوئی گڑبڑ ہوتی ہے تو پولیس فوراً پہنچ کر اسے روک سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پا کر ہی جرائم سے پاک معاشرے کی تعمیر کی جا سکتی ہے اور یہ کہ سی سی ٹی وی کیمرے جرائم پر قابو پانے اور امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کریں گے۔ سڑک حادثات، چوری اور دیگر واقعات کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ان کی شناخت اور گرفتاری کا امکان ہوگا۔ اس موقع پر سابق صدر ضلع کانگریس مسٹرکے شیو کمار ریڈی نے کہامجھے بہت خوشی ہے کہ لوگ ضلع میں جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔اس پروگرام میں سی آئی شیوا شنکر، ایس آئیز راموڈو اور وینکٹیشورلو، مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین سداشیوا ریڈی، مختلف دیہاتوں کے قائدین، گاؤں کے بزرگوں، لوگوں اور دیگر نے شرکت کی۔