سی سی کیمرے تنصیب کرنے تمام شہریوں سے خواہش

   

آئی جی پولیس ناگی ریڈی کا بھینسہ دورہ، کیمرے نصب کرنے پر مبارکباد

بھینسہ : آئی جی پولیس ورنگل ناگی ریڈی نے بھینسہ کا دورہ کرتے ہوئے بھینسہ – نرمل قومی شاہراہ 61 پر شہریوں کی جانب سے اپنے دکانوں پر نصب کردہ سی سی ٹی کیمروں کا مشاہدہ کرتے ہوئے دکان مالکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شالپوشی کی اور میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بھینسہ میں امن و امان کی برقراری اور کسی قسم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پولیس کی جانب سے 400سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی جارہی ہے ۔انھوں نے تمام شہریوں سے خواہش کی ہیکہ اپنے مکانوں اور دکانوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں لاتے ہوئے شہر میں امن وامان کی برقراری کیلئے پولیس کا تعاون کریں ۔قبل ازیںآئی جی ناگی ریڈی کا استقبال بھینسہ ایڈیشنل ایس پی آئی پی ایس کرن پربھاکر کھرے اور ٹاؤن سرکل انسپکٹر پراوین کمار نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے کیا ۔بعدازاںآئی جی ناگی ریڈی نے بھینسہ شہر کے گڈّنا واگو پراجکٹ اور موضع مرزا پور کے درمیان سروے نمبر 162 پر تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس (ٹی ایس ایس سی) بٹالین سب ہیڈ کوارٹر کے قیام کے لئے 10 ایکڑ منظورہ اراضی کا مکمل معائنہ کیا ۔انکے ہمراہ نرل ضلع ایس پی سی ایچ پراوین کمار بھی موجود تھے اس موقع پر رورل سرکل انسپکٹر چندرشیکھر ،مدہول سرکل انسپکٹر اجے بابو کے علاوہ سب انسپکٹران بھی موجود تھے۔