نئی دہلی ۔ 19 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے نئے چیف ویجلنس کمشنر سی وی سی کے تقرر کے عمل کو غیر قانونی اور غیر دستوری قرار دیتے ہوئے اسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس ترجمان منیش تیواری نے کہا کہ نئے سی وی سی کے تقرر کیلئے حکومت کو از سر نو عمل کا آغاز کرنا چاہئے۔ اس کے لئے دوبارہ درخواستیں طلب کرنے پر بھی انہوں نے زور دیا۔ منیش تیواری نے ایک اور بیان میں دورہ ہند سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کو ہندوستان کی توہین سے تعبیر کیا ہے ۔