سی پیک کا مقصد چین کا انحصار کم کرنا ہے : پنٹگان

   

واشنگٹن: پنٹگان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ (او بی او آر) پالیسی کے تحت چین پاکستان میں منصوبے تعمیر کررہا ہے جس سے بیجنگ کا اسٹریٹجک چوک پوائنٹس پر انحصار کم ہوجائے گا۔پنٹگان کی چین کی فوجی طاقت کے حوالے سے رپورٹ برائے سال 2020 ظاہر کرتی ہے پیپلز لبریشن آرمی نے بحریہ کے حجم، زمینی میزائل اور جدید فضائی نظام دفاع میں امریکی فوج کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔رپورٹ میں بینجنگ کی اقتصادی پالیسی سے متعلق باب میں کہا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے پائل لائن اور بندرگاہ کی تعمیر پر مرکوز ہیں جو توانائی کے وسائل کی نقل و حمل کے لیے چین کا اسٹریٹجک چوک پوائنٹس مثلاً آبنائے ملاکا پر چین کا انحصار کم کردے گا۔ 2013 میں شروع کیا گیا او بی او آر چین کے ارد گرد موجود اور دیگر ممالک کے ساتھ قریبی معاشی انضمام کو فروغ دینے کی کوشش ہے ۔