سی پی آئی اور سی پی ایم میں اتحاد کی کوششیں

   

حیدرآباد۔ 13 جون (سیاست نیوز) سی پی آئی نے ایک بار پھر سی پی آئی ایم سے رجوع ہوکر دو کمیونسٹ پارٹیوں کے اتحاد کی وکالت کی ہے اور توقع ظاہر کی کہ اس مرتبہ پارٹی کیڈرس کے حوصلے بلند ہوں گے۔ لوک سبھا انتخابات میں شدید ناکامی کے بعد کمیونسٹ پارٹیوںکو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ سی پی آئی جنرل سیکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے اپنے سی پی ایم ہم منصب سیتا رام یچوری سے ملاقات کی۔