سی پی آئی ایم مقامی قائد نوجوان کانگریس کارکن کے قتل کا ملزم

   

کاسرگوڑ(کیرلا)۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام)کیرالا میں برسراقتدار سی پی آئی ایم کو زبردست دھکہ لگا جبکہ اس کے مقامی قائد اے پتامبر کو آج ایک قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر ضلع کاسر گوڑ دو نوجوان کانگریسی کارکنوں کا قتل کیا تھا۔ ان کی گرفتاری اور ایف آئی آر درج کرنے کے بعد کاسر گوڑ ضلع کمیٹی نے انہیں پارٹی سے خارج کردیا۔ سی پی آئی ایم اس سلسلے میں چہارشنبہ کی رات بیان جاری کرے گی۔