حیدرآباد/19 اگسٹ ( سیاست نیوز) حکومت نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ماویسٹ اور اس کی محاذی تنظیموں پر امتناع میں مزید توسیع کردی ۔ سی پی آئی ماویسٹ و محاذی تنظیموں پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 17 اگسٹ سے مزید ایک سال تک پابندی عائد کی گئی۔ ماویسٹ کی 7 محاذی تنظیمیں ہیں جن پر امتناع میں ایک سال توسیع کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔ ان میں رعیتو کولی سنگم، ریاڈیکل یوتھ لیگ، سنگارینی کارمیکا سمکھیا، ریویلشنری ڈیموکریٹک فرنٹ، وپلوا کارمیکا سمکھیا، آل انڈیا ریویلشنری اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور ریاڈیکل اسٹوڈنٹس یونین شامل ہیں۔R
