حیدرآباد۔ ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)کی نجی کاری پر غور کے خلاف سی پی آئی کی جانب سے کئے گئے چلو سری ہری کوٹہ احتجاجی پروگرام کو ملتوی کردیاگیا ہے ۔سی پی آئی کے قومی سکریٹری نارائنا نے کہا کہ کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر اس پروگرام کوملتوی کردیاگیا ہے ۔نارائنا نے کوویڈ19کے علاج کو آروگیہ شری اسکیم کے تحت لانے پر اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ستائش کی جنہوں نے گذشتہ روز نگہداشت صحت کی اس اسکیم کے تحت کورونا کے علاج کو لایا جس کے بعد کوویڈ19کے علاج کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔نارائنا نے تاہم جگن موہن ریڈی سے مطالبہ کیاکہ پرائیویٹ ہاسپٹلس میں بستروں کی تعداد کتنی ہے ؟اور ان میں کتنے خالی ہیں؟ان کی تفصیلات بیان کی جائیں۔