سی پی آئی کے ریاستی قائدین کی جناب عامر علی خاں سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/16 اگسٹ، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی قائدین نے دفتر ’سیاست‘ پہنچ کر جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سے ملاقات کی اور جناب ظہیر الدین علی خاں کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ سی پی آئی قومی سکریٹریٹ کے رکن چاڈا وینکٹ ریڈی، ریاستی سکریٹریٹ کے ارکان وی ایس بوس، ای ٹی نرسمہا ، سی پی آئی حیدرآباد ضلع کی سکریٹری چھایہ دیوی، سی پی آئی اسٹیٹ کمیٹی کے رکن اسٹالن، اے آئی ٹی یو سی کے ریاستی اسسٹنٹ جنرل سکریٹری ایم نرسمہا، تلنگانہ پرجا ناٹیہ منڈلی کے ریاستی سکریٹری پی نرسمہا، دلتوں کے حقوق سے متعلق جدوجہد سمیتی کے ریاستی سکریٹری ایم انیل کمار اور دوسروں نے جناب عامر علی خاں سے ملاقات کرتے ہوئے جناب ظہیر الدین علی خاں کی خدمات کو یاد کیا۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ عوامی تحریکات میں ہمیشہ جناب ظہیر الدین علی خاں کا مکمل تعاون حاصل رہا۔ اقلیتوں کی تعلیمی و معاشی ترقی کے علاوہ دلتوں اور کمزور طبقات کو انصاف دلانے کیلئے جہد کاروں کے ساتھ مل کر جناب ظہیر الدین علی خاں نے ہمیشہ جدوجہد کی۔ ای ٹی نرسمہا نے سی پی آئی کے مختلف پروگراموں میں جناب ظہیر الدین علی خاں کی شرکت اور حوصلہ افزائی کا ذکر کیا۔ جناب عامر علی خاں نے کہا کہ روز نامہ ’سیاست‘ عوامی خدمات کے مشن کو جاری رکھے گا۔