سی پی آئی کے سابق رکن اسمبلی کا مرن برت ختم

   

حیدرآباد 31 اکٹوبر ( این ایس ایس ) سی پی آئی کے سابق رکن اسمبلی کے سامباشیوا راو نے آج اپنی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال ختم کردی ۔ انہوں نے آر ٹی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کل جماعتی قائدین کی اپیل پر یہ بھوک ہڑتال ختم کی ۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی ‘ ریاستی سکریٹری وینکٹ ریڈی ‘ تلنگانہ جنا سمیتی کے سربراہ ایم کودانڈا رام ‘ سی پی ایم سکریٹری ٹی ویرابھدرم نے سامباشیوا راو کو بھوک ہڑتال ختم کرنے کی ترغیب دی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سدھاکر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ برسر اقتدار جماعت کے قائدین کے سی آر کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سامباشیوا راو کی بھوک ہڑتال کو ختم کروانے کی پولیس نے کئی مرتبہ کوشش کی تھی جو ناکام رہی ۔