سی پی آر، انسانی زندگی کو بچانے میں نہایت کارآمد

   

نارائن پیٹ میں ٹریننگ پروگرام سے رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی کا خطاب
نارائن پیٹ /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سی پی آر ایک بچاؤ کی تکنیک ہے جو ہنگامی حالات میں انسانی زندگی بچانے کیلئے طبی خدمات کے پہونچنے تک اہم اعضاء میں خون کے بہاؤ کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے ۔ مقصد سینے کو دبانا اور سانسوں کو برقرار رکھنا تاکہ پورے جسم میں آکسیجن والے خون کی گردش ہوتی ہے اور یہ دماغ اور اعضاء کو آکسیجن فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے سی آر کی ہدایت پر سی پی آر اور اے ای ڈی ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر سی پی آر اور اے ای ڈی کا فوری طور پر انتظار کیا جائے تو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے بچنے کے امکانات پیدا ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت سی پی آر ڈپریشن کا ابتدائی آغاز بقاء کی شرح کو 50 فیصد تک بہتر بناسکتا ہے ۔ اس موقع پر میڈیکل ٹیم نے دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں بچاؤ تدابیر کے طور پر چند ترکیبیں بتائیں ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا ، ضلع ایس پی مسٹر این وینکٹیشورلو ، صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت ، ضلع پریشد صدرنشین واناجہ گوڑ و دیگر موجود تھے ۔