کلکتہ : حالیہ کلکتہ کارپوریشن اور دیگر بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کے مقابلے بہتر کارکردگی کے باوجود سی پی آئی ایم کے کلکتہ کمیٹی کی میٹنگ میں پارٹی کارکنان کے ذریعہ پارٹی لیڈران کو سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا۔پارٹی ورکروں نے پارٹی کے زوال کے لئے لیڈروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کلکتہ کے لیڈران گھر سے پارٹی دفتر جانے کے علاوہ کہیں نہیں جاتے ۔ نتیجتاً عوامی رابطہ پارٹی کا نہیں بڑھ رہا ہے ۔جمعرات کو سی پی آئی ایم کے ضلع دفترپرمود داس گپتا بھون میں میٹنگ کی شروعات ہوئی۔کانفرنس کا افتتاح بائیں محاذ کے چیرمین بمان بوس نے کیا جب کہ ریاستی جنرل سیکریٹری سوریہ کانت مشرا، محمد سلیم اور دیگر مندوبین شامل تھے ۔اجلاس کی شروعات میں پارٹی قیادت نے ورکروں کے عدم فعال پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے کل وقتی ورکرس پارٹی کے لئے کام نہیں کررہے ہیں ۔ کلکتہ ضلع سکریٹری کلول مجمدار نے پارٹی کی سیاسی اور تنظیمی رپورٹ پیش کی اس میں بھی پارٹی ورکروں کی عدم فعالیت کا ایشو اٹھایا گیاتھا۔سیکریٹری رپورٹ میں غیر فعال کل وقتی کارکنوں کی کمزوریوں اور یہاں تک کہ انتخابات اور تنظیم سازی میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اس کے بعد مندوبین کی تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا ۔ایک مندو ب نے سیکریٹری رپورٹ پر ہی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘قیادت کا کام گھر سے پارٹی دفتر آنا اور دفتر سے گھر جانا ہے ۔