بی جے پی اور ٹی آر ایس کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرے گی: پرکاش کرت
حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) سی پی ایم کے قومی قائد و پولٹ بیورو رکن پرکاش کرات نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے آئی اے ایس اور آئی پی ایس آفیسرس کو اپنے کنٹرول میں کرنے کی کوششوں کی مخالفت کی۔ اس کو ریاستوں کے حقوق اور فیڈرل نظام کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو اعتماد میں لئے بغیر مرکزی حکومت من مانی فیصلے کررہی ہے۔ ریاستوں کو وصول طلب جی ایس ٹی بقایاجات کی اجرائی کو بھی روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایم کسی بھی پارٹی کی اندھی تائید و حمایت نہیں کرے گی بلکہ بی جے پی اور اس کی پالیسیوں کے خلاف کام کرنے والی طاقتوں کی مدد کرے گی۔ ضلع رنگاریڈی میں تلنگانہ سی پی ایم کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پرکاش کرات نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت پہلے بی جے پی کی دوست تھی لیکن فی الحال بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔ اس معاملے میں ٹی آر ایس عوامی اعتماد حاصل کرنے سے محروم ہو رہی ہے۔ مخالف عوام پالیسیوں پر عمل کرنیوالی بی جے پی کو عوام نظر انداز کررہے ہیں۔ ملک کی پانچ ریاستوں کے انتخابات میں مخالف بی جے پی موقف اختیار کرنے والی جماعتوں کی سی پی ایم تائید کرے گی۔ سی پی ایم کے سہ روزہ اجلاس میں 45 مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکز میں بی جے پی اور ریاست میں ٹی آر ایس کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں 630 نمائندوں نے شرکت کی۔ ن