چینائی : /12 ستمبر (محمد علاء الدین ذکی ، سیاست نیوز) مسٹر سی پی رادھا کرشنن ہندوستان کے 15 ویں نائب صدر کے طور پر اپنے انتخاب اور عہدہ سنبھالنے پر اپنے پیغام میں پرنس آف آرکاٹ محمد عبدالعلی والا جاہی نے کہا ۔ مسٹر رادھا کرشنن کا نائب صدر کے عہدہ پر فائز ہونا ہماری قوم کیلئے بہت فخر کی بات ہے ۔ جمہوری نظریات کیلئے ان کی لگن ، عوامی زندگی میں وسیع تجربہ اور خدمت کیلئے گہری وابستگی ، بلاشبہ وقار کے ساتھ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی رہنمائی کرے گی ۔ انہوں نے مزید نائب صدر کی کامیابی اور اچھی صحت کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔